اٹلیٹیکو میڈریڈ نے لا لیگا خطاب جیت لیا

میڈریڈ 18 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) اٹلیٹیکو میڈریڈ نے اپنی 111 سالہ تاریخ میں دسویں مرتبہ لا لیگا کا خطاب جیت لیا ہے ۔ اس نے اپنے آخری مقابلہ میں بارسیلونا کے خلاف اپنا مقابلہ 1 – 1 سے ڈرا کرتے ہوئے یہ خطاب جیتا ہے ۔ گذشتہ 18 سال میں اٹلیٹیکو میڈریڈ کا یہ پہلا خطاب ہے جو اسے سابق کھلاڑی ڈیگو سیمئیون کی قیادت میں حاصل ہوا ہے ۔ ایک وقت کلب کی تاریخ میں ایسا بھی آیا تھا جب خود کلب کو منحوس کہا جانے لگا تھا ۔ اس ٹیم نے خطاب کی دوڑ میں سابق چیلسی کو 3 – 1 سے شکست دینے کا بھی کارنامہ انجام دیا تھا جو طاقتور سمجھی جاتی ہے ۔ سیمئیون کا ٹیم میں بہترین انداز میں استقبال کیا گیا تھا اور انہوں نے اپنی کارکردگی سے ٹیم کو بہتر نتائج دینے میں بھی مدد کی تھی ۔ سیمئیون کو 2011 میں کرسمس سے عین قبل ٹیم میں شامل کیا گیا تھا اور ڈھائی سال کے عرصہ میں ٹیم نے اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی ہے ۔

اولمپکس نیشنل چمپئن شپ کیلئے جھارکھنڈ ٹیم
جمشیدپور 18 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) اسپیشل اولمپکس باسکٹ بال نیشنل چمپئن شپ گاندھی نگر میں 21 تا 23 مئی ہونے والی ہے اور اس میںشرکت کیلئے جھارکھنڈ کی چھ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ جھارکھنڈ میں جے آر ڈی ٹا ٹا اسپورٹس کامپلکس میں ایک ہفتے طویل ٹریننگ کیمپ منعقد کیا گیا تھا ۔ اس ٹریننگ کیمپ کے بعد ٹیم کے امکانی کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے ۔ جے آر ڈی ٹا ٹا ٹریننگ سنٹر ٹیم کے ساتھ ایک دوستانہ میچ بھی منعقد کیا گیا تھا ۔ اسسٹنٹ ایریا ڈائرکٹر ایس او بی جھارکھنڈ ستبیر سنگھ نے یہ بات بتائی ۔ جھارکھنڈ ٹیم اولمپکس نیشنل چمپئن شپ میں حصہ لینے کیلئے آج رات روانہ ہونے والی ہے ۔