آکلینڈ: پہلےT20 میچ میں نیوزی لینڈ فاتح

آکلینڈ 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )آکلینڈ میں کھیلے جانے والے پہلے T20 میچ میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 81 رنز سے شکست دے کر دو T20 میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لیا ۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم مطلوبہ 20 اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنا سکی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جانسن چارلس اور لنڈل سیمنز نے اننگز کا آغاز کیا۔مہمان ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 11 رنز کے مجموعی ا سکور پر لنڈل سیمنز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے آندرے فلیچر نے سب سے زیادہ 23 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کے چار بیٹسمینوں کا اسکور دوہرے ہندسے تک نہ پہنچ سکا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے نیتھن مکلم نے چار اور جیمز نیشام نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے برینڈن مکلم نے دو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 60 جب کہ لیوک رونچی نے تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 48 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹینو بیسٹ نے تین اور ملر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ہفتہ کو کھیلے جانے والے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔نیوزی لینڈ کے لیوک رونچی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

چھٹویں بار گرانڈ سلام خطاب حاصل کرنے سرینا پرجوش
ملبورن 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )اگر کھلاڑیوں ، ٹینس پنڈتوں اور سٹے بازوں کی قیاس آرائیوں کو درست مانے تو دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی اور ٹاپ سیڈ امریکہ کی سرینا ولیمز نے پہلے ہی چھٹویں بار آسٹریلین اوپن پر اپنا نام لکھ دیا ہے اور ٹورنمنٹ میں اتر رہی باقی 127 کھلاڑیوں کو اپنا گھر جانے کی تیاری کر لینی چاہئے۔مسلسل 22 میچوں سے مضبوط موقف کی حامل سرینا مکمل طور پر فٹ اور تازہ ہو کر ملبورن پہنچی ہیں اور گرانڈ سلام کی ان کی خواہش عمر بڑھنے کے ساتھ تیز ہو گئی ہے ۔ زخم اور بیماری کی وجہ سے سرینا گزشتہ تین سال آسٹریلین اوپن میں خطاب سے محروم رہی تھی۔ گزشتہ سال انہوں نے دوسری بار فرانسیسی اوپن جیتنے کے بعد یو ایس اوپن کا خطاب بھی جیتا تھا ۔ سرینا یو ایس اوپن جیتنے والی سب سے سینئر کھلاڑی بنی تھیں ۔سرینا نے 2003 ، 2005 ، 2007 ، 2009 اور 2010 میں آسٹریلین اوپن خطاب جیتا تھا اور اگر وہ چھٹویں بار یہ خطاب جیتنے میں کامیاب رہتی ہیں تو مارٹینا کرس ایوٹ کے 18 گرانڈ سلام خطاب جیتنے کے ریکارڈ کی برابری کر لیں گی۔ اس فہرست میں جرمنی کی اسٹیفی گراف ( 22 ) دوسرے اور آسٹریلیا کی ماگرریٹ کورٹ ( 24 ) پہلے مقام پر ہیں ۔ٹینس کی تاریخ میں سرینا اپنا نام سنہرے لفظوں میں درج کرا چکی ہیں لیکن ان کے کوچ پیٹرک موراتوگلو کا خیال ہے کہ یہ امریکی کھلاڑی کیریئر گرانڈ سلام حاصل کر سکتی ہیں ۔ ٹینس کے جدید دور میں کورٹ ( 1970 ) اور گراف ( 1988 ) کو ہی یہ کامیابی حاصل ہے ۔