آٹو ڈرائیور کا قتل، دو روز لاپتہ رہنے کے بعد نعش دستیاب

حیدرآباد 30 جنوری (سیاست نیوز) نیک نام پورہ علاقہ میں ایک آٹو ڈرائیور کا قتل کردیا گیا اور اس کی نعش کو تالاب کے قریب پھینک دیا گیا۔ نارسنگی پولیس نے نعش کے قریب سے دستیاب لائسنس کی وجہ سے اس کی شناخت کرلی۔ نعش پر چاقو کے متعدد ضربات پائے گئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ 21 سالہ رجنی کانت پٹیل جو عیسیٰ میاں بازار علاقہ میں رہتا تھا، پیشہ سے آٹو ڈرائیور بتایا گیا ہے۔ پٹیل 28 جنوری کے دن تقریباً 11 بجے اپنے گھر سے نکل کر رات گیارہ بجے اس نے آخری مرتبہ اپنے رشتہ داروں سے فون پر بات کی جس کے بعد اس کے فون کو کسی اور نے رسیو کیا اور بات ہوئی۔ اس نے فون پر بتایا تھا کہ وہ سائی نامی شخص کے ساتھ ہے جس کے بعد فون بند ہونے سے فکرمند افراد خاندان پٹیل کی تلاش میں نکلے اور اس کا کوئی سراغ نہ ملا۔ رات دیر گئے انھیں فون پر اطلاع ملی اور پولیس نے نیک نام پورہ علاقہ میں واقع تالاب کے قریب سے نعش دستیاب کرنے کے بعد مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔