آٹو ڈرائیورس سے رقم کا سرقہ کرنے والی رہزنوں کی سہ رکنی ٹولی گرفتار

حیدرآباد ۔ /19 اگست (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے تین رکنی رہزنوں کی ٹولی کو گرفتار کرلیا جس میں ایک آٹو ڈرائیور سے نقد رقم چھین کر فرار ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ /15 اگست کو ایک آٹو ڈرائیور شیخ پیٹ نالہ گولکنڈہ میں ٹھہرا ہوا تھا کہ 24 سالہ محمد عبدالسلمان ساکن حکیم پیٹ ٹولی چوکی نے اپنے ساتھی شیخ شکیل کے ہمراہ آٹو میں سوار ہوکر تارامتی ریسارٹ ابراہیم باغ واقع نارسنگی جانے کیلئے روانہ ہوئے ۔ جبکہ سلمان کا ساتھی شیخ آصف ان کے آٹو کا تعاقب کررہا تھا ۔ تارامتی پہونچنے کے بعد سلمان نے آٹو ڈرائیور کو پانچ سو روپئے دیئے جبکہ آٹو ڈرائیور نے آٹو بل کے علاوہ مابقی رقم دینے کیلئے آٹو کی ڈکی کھولی جس میں نقد رقم موجود تھی ۔ اس رقم کو دیکھ کر محمد عبدالسلمان اور شیخ شکیل نے شیخ آصف کو اطلاع دی اور تینوں نے آٹو ڈرائیور کے قبضے سے 51 ہزار نقد رقم اور اس کا موبائیل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔ ٹاسک فور س نے گرفتار رہزنوں کی ٹولی کے قبضے سے 42 ہزار مسروقہ رقم اور موبائیل فون برآمد کرلیا اور اسے گولکنڈہ پولیس کے حوالے کردیا ۔