آٹو ٹرالی حادثہ میں ایک شخص کی موت

حیدرآباد ۔ /13 مئی (سیاست نیوز) چادر گھاٹ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں آٹو ٹریلی کی ٹکر سے ایک خانگی ملازم ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 21 سالہ لنگپا ساکن ملک پیٹ کل رات چادر گھاٹ سے اپنی موٹر سائیکل پر گزررہا تھا کہ تیز رفتار ٹاٹا ایس آٹو نے اسے ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں وہ برسرموقعہ ہلاک ہوگیا ۔ پولیس چادر گھاٹ نے ایک مقدمہ درج کرلیا ۔