آلیر میں خوفناک سڑک حادثہ

دلخراش منظر ۔ ایک شخص ہلاک ‘ 7 زخمی

جنگاؤں ۔ 22 اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ورنگل ۔ حیدرآباد ہائی وے پر روزانہ کوئی نہ کوئی حادثہ ہو رہا ہے ۔ سڑکوں کے تعمیری کام کی وجہ سے گاڑیاں تیز رفتار جو آ رہے ہیں کسی نہ کسی گاڑی کو ٹکر دے رہے ہیں ۔ حکومت کی جانب سے شراب پر پابندی رہنے کے باوجود بھی نشہ میں گاڑیاں چلا کے دوسرے لوگوں کی جان لے رہے ہیں ۔ کل رات ورنگل سے روزنامہ سیاست کمپیوٹر سیکشن کے جناب پاشاہ کے بہنوائی زین العابدین (سابق اکاؤنٹنٹ رہنمائے دکن) ورنگل سے حیدرآباد جا رہے تھے تو راستہ میں آلیر کے قریب رات تقریباً 10 بجے Inova گاڑی نمبر TS05EG-6363 سے ٹکر ہوئی۔ انووا گاڑی بہت تیزرفتار سے آ کر جناب زین العابدین کی گاڑی Qualies کو مخالف سمت سے ٹکر دے دی جس کی وجہ سے گاڑی میں موجود جناب زین العابدین حادثہ کی جگہ ہی انتقال کر گئے ۔ اس کے بعد ان کی اہلیہ کا پیر ٹوٹ گیا ۔ اور دونواسیوں کے بھی پیر ٹوٹ گئے ۔ مابقی لوگ شدید زخمی ہوئے ۔ مقام حادثہ سے ان تمام لوگوں کو آلیر گورنمنٹ ہاسپٹل لیکر گئے ۔ آلیر سب انسپکٹر پولیس نرسمہا اور محمد جمال شریف ایڈوکیٹ جنگاوں ‘محمد اعجاز کانگریس لیڈر اور محمد جاوید محمد سلیم کے علاوہ دوسروں نے ان تمام لوگوں کو آلیر ہاسپٹل میں ضروری دوائیں دے کر فوری دواخانہ عثمانیہ کو بذریعہ دو ایمبولینس بھیج دیئے اس کے بعد جو لوگ تھے ان کو آلیر دواخانہ میں علاج کیا گیا ۔ اور جناب زید العابدین کی نعش کو رات میں پوسٹ مارٹم کمرہ میں رکھا گیا۔آج پولیس نے تحقیقات کرنے کے بعد مرحوم جناب زین العابدین کے فرزند محمد یوسف الدین سے درخواست لیکر FIR کئے اور Inova گاڑی نمبر TS05EG 6363 ایم انجیا پر 304A اور 337 کیس درج کئے ایف آئی آر 63/2018 ہے ۔ بعد پولیس کیس کے گورنمنٹ ہاسپٹل آلیر میں پوسٹ مارٹم کیا گیا ۔ اس کے بعد نعش کو ان کے بھائی اور فرزند کے حوالہ کر دیئے ۔ ان کے ارکان خاندان کے لوگ آلیر ہاسپٹل پہنچ کر تمام تفصیلات معلوم کرلئے اس کے بعد نعش کے ساتھ حیدآباد چلے گئے ۔ انووا ڈرائیور کا کوئی پتہ نہیں چلا ۔ پولیس تحقیقات کر کے انہیں گرفتار کرنے کے بعد Remand کر ے گی ۔ یہ حادثہ بہت بڑا دکھ بھرا ہے اس لئے زین العابدین کے ارکان خاندان کے لوگ اس گاڑی میں موجود تھے ۔ اور حادثہ کو آنکھ سے دیکھے کئی دیر تک ہوش میں نہیں تھے ۔ انووا کی تیز رفتار چلا کر آنے سے یہ ٹکر ہوئی ہے ۔