آلودہ پانی کے استعمال سے کئی افراد متاثر

کلورینشن نہ کرنے کا شبہ ‘ سرکاری دواخانہ میں زیر علاج

یلاریڈی ۔ 6 ؍ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل تاڑوائی کے ایرہ پہاڑ علاقہ میں ہریجن واڑہ علاقہ کی عوام آلودہ پانی پینے سے متاثر ہوگئے جس پر انہیں ایرہ پہاڑ پرائمری ہیلت سنٹر پر منتقل کر کے علاج کیا جا رہا ہے ۔ پانی کی ٹانکی سے سربراہ ہونے والا پانی جو آلودہ ہوا تھا اسے پینے پر صحت متاثر ہوئی ۔ عوام کے مطابق ٹینک کے پاس والس ‘ کونڈہ صاف نہ کرنے سے پانی گندہ ہوا ہے اور ساتھ ساتھ ڈرین کی گندگی صاف نہ کرنے اور پانی ٹانکی کو صاف ستھرا نہ رکھنے سے کلورینشن نہ کرنے پر پینے کا پانی آلودہ ہو رہا ہے ۔ جس سے مختلف افراد متاثر ہوئے انہیں فی الوقت مقامی دواخانہ میں خون کے معائنہ کر کے علاج کیا جا رہا ہے ۔ پی ایچ سی ڈاکٹر رائید ریڈی نے بتایا کہ مختلف عوام آلودہ پانی پینے سے ہی دست و قئے سے متاثر ہوئے ہیں کوئی خطرہ کی بات نہیں ہے ۔ آبی سربراہی کرنے والے ذمہ دار عوام کی صحت کا خیال رکھیں ۔ پانی کی سربراہی میں جب اسطرح لاپرواہی ہوتو دیگر بنیادی سہولتوں سے متعلق کیا دلچسپی رہے گی ۔ مقامی عوامی نمائندوں کو اس تعلق سے متعلق عہدیداروں کو متوجہ کروائیں ان کی ذمہ داری ہے کہا کہ عوام اکثر پینے کے صاف پانی سے محروم رہتے ہیں ۔ بلند بانگ دعوے کرنے والی تلنگانہ سرکار کو شفاف پینے کے پانی کی سربراہی کو یقینی بنانا چاہئے تاکہ عوام کی صحت ک نقصان نہ ہو ۔