آفریدی 19 سال کرکٹ کھیلنے کے بعد بھی قوانین سے لاعلم

کراچی۔26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )پاکستانی ٹوئنٹی 20 کرکٹ کے کپتان شاہد آفریدی کرکٹ قوانین ہی سے لاعلم نکلے۔ بنگلہ دیش کے خلاف ٹوئنٹی 20 مقابلے میں شاہد آفریدی نے ریویو لینے کی کوشش کی، لیکن امپائر نے سمجھایا کہ اس کرکٹ میں یہ سہولت دستیاب نہیں۔ صاحبزادہ محمد شاہد خان آفریدی،عمر 35 سال، 398 ونڈے کھیلے اور 77 ٹوئنٹی 20مقابلوں میں 4نصف سنچریوں کے ساتھ 11 سو سے زائد رنز بنائے۔ اس طرح عمر کا ایک بڑا حصہ کرکٹ کھیلتے گزار دیا لیکن ایک بات انہیں گذشتہ روز پتہ چلی۔ ٹوئنٹی 20کرکٹ میں ریویو نہیں لیا جاسکتا۔ یہ انکشاف آفریدی پر اس وقت ہوا جب مستفیض الرحمن کی گیند ان کے بیٹ سے لگ کر کیپر مشفق الرحیم کے ہاتھوں میں جا پہنچی ۔پاکستان ٹیم کے کپتان نے پہلا مقابلہ کھیلنے والے مختار احمد سے پوچھتے ہیں کہ کیا لگتا ہے؟؟ آوٹ نہیں تو ریویو لے لیا جائے۔مختار احمد نے تو جانے کیا جواب دیا ہوگا لیکن اس پر کمنٹیٹر عامر سہیل کا رواں تبصرہ تھا کہ یہ پہلا موقع نہیں جب شاہد آفریدی کو کرکٹ کے کھیل سے متعلق بعض ضروری معلومات خاصی دیر سے پتہ چلیں۔ ماضی میں جو بنگلا دیشی مداحوں کو بیٹنگ سے رولایا کرتے تھے انہیں آفریدی کی اس حرکت پر ہنسے ضرور ہوں گے۔