کراچی ۔ 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سینئر بیٹسمین شعیب ملک نے کہا ہیکہ آئندہ برس ورلڈ کپ کیلئے مصباح الحق کے مقام پر شاہد آفریدی ٹیم کلیئے موزوں کپتان ہے۔ ملک کے بموجب اگر پی سی بی ونڈے کپتان کی تبدیلی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تو اسے یہ فیصلہ فوراً کرناچاہئے تاکہ ورلڈ کپ سے قبل ٹیم نئے کپتان کے ساتھ خود کو ہم آہنگ کرسکے۔