لاہور۔30 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور یونس خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے منعقد کی جانے والی الوداعی تقریب میں شرکت سے معذرت کر لی۔نیٹ ویسٹ بلاسٹ میں ہیمپشائر کی نمائندگی کیلئے انگلینڈ میں موجود شاہد آفریدی نے چیئرمین پی سی بی جم سیٹھی کو فون کر کے تقریب میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے مطلع کرتے ہوئے معذرت کرلی۔یونس خان نے پی سی بی کے اعلیٰ حکام کی جانب سے کیے گئے رابطے کا مثبت انداز میں جواب سے گریز کرکے واضح پیغام بھیج دیا ہے کہ وہ 14 ستمبر کو الوداعی تقریب میں شرکت کے موڈ میں نہیں ہیں۔