آصف نگر میں لیڈیز ٹیلر کا قتل

حیدرآباد ۔ 6 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : آصف نگر کے علاقہ جھرہ میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا۔ آصف نگر پولیس کے مطابق 50 سالہ عبدالسلام صدیقی کا ان کے مکان میں حملے کے ذریعہ قتل کردیا گیا ۔ پولیس کے مطابق اس وقت عبدالسلام کے مکان میں کوئی نہیں تھا ۔ پولیس قتل کے مقام سے ایک پتھر ضبط کرلیا ہے اور شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس پتھر سے عبدالسلام کو ہلاک کیا گیا ۔ عبدالسلام پیشہ سے لیڈیز ٹیلر تھا اور شام نگر جھرہ میں رہتا تھا ۔ وہ مراد نگر کے علاقہ میں واقعہ ایک دوکان میں سلائی کا کام کرتا تھا ۔ اے سی پی آصف نگر ڈی سرینواس مقام پر پہونچ کر اسنیفرڈاگ کے ذریعہ تلاشی لی۔ اسنیفر ڈاگ گوشہ محل میں ایک گڑمبہ کمپائونڈ پر رک گیا ۔