ملبرن ، 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے آج آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی، جہاں وہ جرمنی کی انجلیک کربر سے کھیلیں گی۔ سال کے پہلے گرانڈ سلام کے سیمی فائنل میں سرینا کا مقابلہ پولینڈ کی اسٹار اگنیسکا رڈوانسکا کے ساتھ ہوا ۔ امریکی ٹینس اسٹار نے اپنے تجربے اور مہارت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میچ میں شاندار کھیل پیش کیا اور حریف کھلاڑی کو جم کر کھیلنے کا موقع ہی نہ دیا۔ انہوں نے میچ میں 6-0، 6-4 سے کامیابی حاصل کی ۔ اب سرینا ولیمز ایک اور گرانڈ سلام ٹائٹل سے صرف ایک قدم کی دوری پر ہیں۔ آج دیگر سیمی فائنل میں جرمن کربر نے انگلینڈکی یوہانا کونٹاکو سیدھے سٹوں میں 7-5، 6-4 سے شکست دی۔