سڈنی۔2نومبر( سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کیخلاف تین ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کیلیے جنوبی افریقی ٹیم سڈنی پہنچ گئی، سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی پانچ نومبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔ اس سے پہلے کرکٹ آسٹریلیا الیون اور جنوبی افریقہ کے درمیان وارم اپ میچ ( آج ) اتوار کو نارتھ سڈنی اوول میں کھیلا جائیگا۔ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم ان دنوں آسٹریلیا کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی 20 اور پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ آسٹریلیا کی ٹیم اس وقت متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کھیلنے میں مصروف ہے جہاں سے وہ تیسرے ٹیسٹ کے اختتام کے بعد واپس آسٹریلیا جائے گی۔