دبئی۔19 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی ٹیم کے سلیکٹروں نے ونڈے سیریز میں ناکامی کے بعد پریشان بیٹنگ شعبہ کو سہارا دینے کیلئے آسٹریلیا کے خلاف دو ٹسٹ مقابلوںکی سیریز میں دو تجر بہ کار اوپنرز محمد حفیظ اور تو فیق عمر کو پھر ٹیم میں طلب کیا ہے۔حیران کن طور پر16رکنی ٹیم میں چار اوپنرز کو شامل کیا گیا ہے۔مڈل آرڈر بیٹنگ لائن میں نوجوان حار ث سہیل کو موقع دیا گیا ہے۔سری لنکا کے خلاف ٹسٹ سیریز کھیلنے والی ٹیم میں سعید اجمل کے علاوہ وہاب ریاض ،جنید خان عمر اکمل، عبدالرحمن،اور خرم منظور ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔سعید اجمل کو بولنگ ایکشن کی وجہ سے منتخب نہیں کیا گیا۔ان کی عدم موجودگی میں ذولفقار با بر اور نوجوان اسپنر یاسر شاہ کو ٹیم میں جگہ ملی ہے جبکہ فاسٹ بولنگ کا شعبہ ناتجربہ کار ہے۔عمر گل ،وہاب ریاض اور عرفان کی عدم موجودگی میںپاکستان کے ٹیم میں تین ناتجربہ کار فاسٹ بولر محمد طلحہ ،راحت علی،احسان عادل اور عمران خان کو جگہ ملی ہے۔نیشنل بینک اور پشاور کے دائیں ہاتھ کے27سالہ فاسٹ بولر عمر ان خان کو پہلی مرتبہ پاکستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔آسٹریلیا کے خلاف ٹور میچ میں ایک وکٹ لینے کے باوجود عمران خان کو ٹسٹ ٹیم میں جگہ دی گئی ہے
تاہم 33سالہ تو فیق عمر کوپاکستان کی جانب سے43 ٹسٹ کا تجر بہ ہے۔ان کا ٹسٹ میچوں یں 39کا بیٹنگ اوسط ہے۔انہیں 25ماہ بعد پاکستان ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے جولائی2012میں سری لنکا کے خلاف پالے کیلے میں اپنا آخری ٹسٹ کھیلا تھا جس میں انہوں نے 29اور چار رنز بنائے تھے۔حفیظ اور توفیق نے مجموعی طور پر79ٹسٹ کھیلے ہیں دونوں نے بارہ سنچریوں کی مدد سے 5117رنز اسکور کئے ہیں۔اوپنر سمیع اسلم ،اسپنر رضاحسن اور فاسٹ بولر عطاء اللہ آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ اسکواڈ میں پاکستانی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔بائیں ہاتھ کے اوپنر تو فیق عمر ،محمد حفیظ،شان مسعود اور احمد شہزاد پر مشتمل تین اوپنرز کی خدمات پاکستانی ٹیم کو حاصل ہوں گی۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز نے جو ٹیم منتخب کی ہے اس کی منظوری چیئرمین شہریار خان نے دی۔
پاکستان ٹیم میںچار اوپنرزپانچ مڈل آرڈر بیٹسمین،چار فاسٹ بولرزدو اسپنرز اور ایک وکٹ کیپر شامل ہیں۔ٹیم میں آٹھ کھلاڑی وہ ہیں جنہوں نے پاکستان اے کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹور میچ کھیلا تھا۔چیف سلیکٹر معین خان نے کہا ہے کہ کپتان مصباح الحق اور کوچ وقار یونس کی مشاورت سے ٹیم کو حتمی شکل دی گئی ہے۔دنیا کی مضبوط ٹیم کا مقابلہ کرنے کے لئے 16 بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔اس ٹیم میں نوجوان بھی ہیں اور تجربے کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے۔نوجوان کھلاڑیوں کے لئے اچھا موقع ہے کہ وہ بہترین ٹیم کے خلاف اپنی صلاحیتوں کو منوائیں۔سعید اجمل کی عدم موجودگی میں حفیظ کے تجربے سے استفادہ کیا جائے گا۔وہاب اور سعید اجمل کی عدم موجودگی میں بولنگ میں تجربہ کار کم ہیں۔پی سی بی کے مطابق طویل قامت فاسٹ بولر عرفان کی شمولیت پر غور کیا گیا لیکن ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں سیریز نہ کھلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ٹیم انتطامیہ انہیں احتیاط سے استعمال کرنا چاہتی ہے۔پاکستان کی 16 رکنی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔مصباح الحق(کپتان)محمد حفیظ،احمد شہزاد،اسد شفیق،توفیق عمر،اظہر علی،احسان عادل،حارث سہیل، عمران خان،محمد طلحہ،راحت علی،سرفراز احمد(وکٹ کیپر)شان مسعود،یاسر شاہ،یونس خان،اور ذوالفقار باب۔