سڈنی۔ 23؍جون (سیاست ڈاٹ کام)۔ گزشتہ ہفتہ کوارٹر فائنل سے اخراج کے بعد ہندوستان کی نمبر ایک بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال کل یہاں شروع ہونے والے آسٹریلین بیڈمنٹن اوپن میں بہتر مظاہرے کے لئے پُرعزم ہیں۔ 7.5 لاکھ ڈالرس انعامی رقم کے اس ٹورنمنٹ میں سائنا نہوال سے بہتر مظاہرے کے لئے اُمیدیں وابستہ ہیں، کیونکہ 23 سالہ ہندوستانی کھلاڑی گزشتہ دیڑھ برس سے جدوجہد میں مصروف ہیں اور رواں برس جنوری میں انھوں نے اپنا واحد خطاب ’’انڈیا گرانڈ پری گولڈ‘‘ کی شکل میں حاصل کیا ہے۔