آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز اہم :مصباح

کراچی۔ 25 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کا شمار پسندیدہ ٹیموں میں ہوتا ہے۔ میگا ایونٹ سے قبل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز اہم ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ٹیم جتنا جیتے گی نوجوانوں کا حوصلہ بڑھے گا۔ پاکستانی ٹیم کینگروز کیخلاف سیریز سمیت کسی بھی ایونٹ کو جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پاکستانی کپتان کا مزید کہنا تھا کہ محمد عرفان آسٹریلین وکٹ پر اہم ہتھیار ثابت ہونگے۔ دعا ہے کہ سعید اجمل ورلڈ کپ سے پہلے ٹیم میں واپس آ جائیں۔ مصباح الحق نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ سے پہلے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز جیت کر ردھم کیساتھ ایونٹ میں شرکت کریں گے۔