آسٹریلیائی کرکٹ کھلاڑیوں کو کوچ کا انتباہ

ملبورن۔ 19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے کرکٹ کوچ ڈیرن لیہمین اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کو آج خبردار کیا کہ وہ میدان پر جارحانہ کھیل کے حدود سے تجاوز نہ کریں لیکن اعتراف کیا کہ ان کی ٹیم اکثر جارحانہ کھیل کے آخری حدود کے قریب تک پہونچ جایا کرتی ہے۔ ٹرائی سیریز کے گزشتہ روز کھیلے گئے ایک میچ میں جس میں آسٹریلیا کو 4 وکٹس سے کامیابی حاصل ہوئی تھی۔ ڈیوڈ وارنر اور روہت شرما کے درمیان لفظی جھڑپ نے آسٹریلیائی ٹیم کے جارحانہ نیوز کو پھر ایک مرتبہ منظر عام پر لادیا ہے اور لیہمین نے کہا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ صورتحال ہاتھ سے نکل جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی اچھی بات نہیں ہے، لیکن ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ ہم کرکٹ کھیل رہے ہیں اور ہم حدود تجاویز کئے بغیر کھیلیں گے۔ لیہمین نے کہا کہ ’’ وارنر جارحانہ تیور کے حامل ہیں اور ہم اس کی تائید کرتے ہیں، لیکن اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ جارحانہ تیور کو مثبت کاموں کیلئے استعمال کیا جائے‘‘۔