دبئی ۔4 فروری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی کھلاڑیوں نے ہندوستان کے خلاف سیریز سے قبل آئی سی سی اکیڈمی پر سابق اسپنر سری دھارن سری رام کی نگرانی میں ٹرننگ وکٹوں پر پریکٹس شروع کردی۔مکمل اسکواڈ یو اے ای نہیں آیا تاہم کپتان اسٹیون اسمتھ کے ساتھ مچل مارچ ، عثمان خواجہ ، نیتھن لیون ،ایشٹن اگر ، جیکسن برڈ ،میتھیو رین شا اور مچل سوئپسن خلیجی ملک میں موجود ہیں۔
پیٹرسن پر 5 ہزار آسٹریلین ڈالر جرمانہ
سڈنی۔4 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ملبورن اسٹارز کے بیٹسمین کیون پیٹرسن کو بگ بیش کے دوران امپائر کے فیصلے پر تنقید کرنے کی وجہ سے 5 ہزار آسٹریلین ڈالر جرمانے کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ 24 جنوری کو پرتھ اسکارچرز کے خلاف میچ میں سام وائٹ مین کو ناٹ آؤٹ قرار دینے پر پیٹرسن نے دوران فیلڈ مائیکروفون پر کمنٹیٹر سے بات چیت کے دوران امپائر کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا تھا۔