ملبورن ، 30 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹ میں کھیل میں بلوں کے سائز میں بڑھوتری اور کھلاڑیوں کے طاقتور ہونے سے امپائرز کو گیند لگنے کے واقعات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کے بعد ایک آسٹریلیائی امپائر نے بگ بیش لیگ میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران ہیلمٹ پہن کر امپائرنگ کرنے کا اعلان کیا اور نئی تاریخ رقم کر دی۔ 43 سالہ مقامی امپائر جیراڈ ایبود پرتھ سکارچرز اور میلبورن رینیگیڈز کے مابین شیڈول میچ کے دوران بلے بازوں کی طرح کا ہیلمٹ استعمال کر کے نئی تاریخ رقم کی۔