آسٹریا کی وزیر خارجہ کا عربی زبان میں خطاب

ریاض ۔30ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام )آسٹریا کی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے عربی میں خطا ب کرکے حاضرین کو حیرت زدہ کردیا۔ سوشل میڈیا پر انکا خطاب وائرل ہوگیا۔ آسٹریا کی وزیر خارجہ نے عربی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے لبنان میں عربی زبان سیکھی تھی۔ عربی انتہائی اہم اور خوبصورت زبا ن ہے۔ یہ اہم تہذیب و تمدن کی روشن علامت ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ لبنان میں قیام کے دوران انہیں یہ بات اچھی لگی کہ مشکل حالات کے باوجود وہاں کے لوگ طبعی زندگی گزارتے ہیں۔ زندگی کا یہی راز ہے۔