حیدرآباد ۔ /22 اپریل (سیاست نیوز) آر ٹی سی چوراہے پر واقع کمشنر لیبر آفس میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے آفس اٹنڈر زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایشوریا جو چکڑپلی کمشنر آف لیبر کے دفتر میں آفس اٹنڈر کی حیثیت سے ملازم تھا کل دوپہر دن دھاڑے بعض نامعلوم افراد نے اس پر چاقوؤں سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا تھا ۔ انتہائی شدید زخمی حالت میں ایشوریا کو دواخانہ منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ رات میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ چکڑپلی پولیس نے بتایا کہ نثار احمد اور اس کے بیٹے کا مبینہ یہ شبہ تھا کہ ایشوریا اور اس کا باپ نرسمہا راؤ ساکن اندراما نگر ان پر کالا جادو کروارہا ہے۔ اس شبہ کے نتیجہ میں اس کا قتل کردیا گیا ۔ پولیس چکڑپلی اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا ۔