میدک۔/14مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محکمہ آر ٹی سی کی ہفتہ طویل ہڑتال ریاستی وزیر اعلیٰ مسٹر چندر شیکھر راؤ کی جانب سے44فیصد فٹمنٹ کی منظوری دینے پر اختتام پذیر ہوئی۔ ایک ہفتہ ہڑتال کے باعث میدک ڈپو کو تقریباً 50لاکھ کا نقصان پیش آیا۔ ریاستی وزیر اعلیٰ نے ملازمین آر ٹی سی کی جانب سے گیند کا پھول پوچھنے پر گلاب کا پھول عطا کردیا۔ کے سی آر کے فراخدلانہ اقدام پر مسرت کا اظہار کیا اور اسی شام سے بس سرویس بحال بھی ہوگئی۔ریجنل سکریٹری ملازمین آر ٹی سی مسٹر پی ایس ریڈی کی قیادت میں تمام ملازمین نے آپس میں بغلگیر ہوکر ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی اور آپس میں مٹھائیاں تقسیم ہوئیں اور آتشبازی کرتے ہوئے حکومت کے موافق نعرہ بازی کی اور جئے تلنگانہ کے نعرے بھی لگائے گئے۔ اس موقع پر یونین قائدین سبھاش چندر بوس، مغلیا، سبا راؤ ، محمد اشفاق، اعجاز علی اور دیگر