جگتیال28؍اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال نیو بس اسٹانڈ پر گذشتہ رات جگتیال ڈپو آر ٹی سی بس جگتیال سے شمس آباد ایر پور ٹ روانہ ہونے کیلئے بس اسٹانڈ پلاٹ فارم پور پہنچ تے ہی اچانک بس کے انجن سے آگ بھڑک اُٹھی جس کو دیکھتے ہی ڈرائیور بر وقت فائر سیفٹی سلینڈر سے آگ کو بجھا نے کی کوشش کی اور بس اسٹانڈ پر موجود مسافرین نے بھی پانی سے کوشش کی آگ قابو نہ ہونے پر قریب میں واقع فائر اسٹیشن کو فون کرتے ہی فوری فائر انجن پہنچ کر آگ کو بجھا نے سے بڑا حادثہ ٹل گیا، اور اس میں کوئی جانی یہ مالی نقصانن نہیں ہوا جگتیال آر ٹی سی بس جس کا نمبر TS22Z0037ہر روز رات میں جگتیال سے شمس آباد ایرپورٹ روانہ ہوتی ہے، گذشتہ رات 10بجے جگتیال پلاٹ فارم پر پہنچ تے ہی یہ حادثہ پیش آیا، جس کی وجہ سے کچھ دیر کیلئے بس اسٹانڈ میں سنسنی پھیل گئی اور بیرون خلیج ممالک روانہ ہونے والے مسافرین نے تشویش کی لہر اور دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔