آر ٹی سی بس حادثہ، لڑکا ہلاک

حیدرآباد۔/5 نومبر، ( سیاست نیوز) کیسرا پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں آر ٹی سی بس کی ٹکر سے کمسن بچہ ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سات سالہ بی ومشی کل شام اس وقت تیز رفتار آر ٹی سی بس کا شکار ہوگیا جب وہ سڑک عبور کررہا تھا۔ اس حادثہ میں ومشی برسر موقع ہلاک ہوگیا اور کیسرا پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔