نئی دہلی ۔ 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس سے ملحق بھارتیہ مزدور سنگھ ، بھارتیہ کسان سنگھ اور اکھل بھارتیہ وان واسی کلیان آشرم نے حکومت کے متنازعہ اراضی بل کی مخالفت کی۔ ذرائع نے بتایا کہ ان تنظیموں نے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے روبرو اس بل کے مسودہ میں شامل بعض حصوں پر شدید اعتراض کیا۔ انہوں نے صنعتی راہداری کیلئے اراضی کے حصول اور خانگی ملکیت کی اصطلاح کے بارے میں بھی سوالات اٹھائے۔ عام آدمی پارٹی کے سابق لیڈر یوگیندر یادو نے بھی پینل کے روبرو پیش ہوئے۔ بعدازاں انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ این ڈی اے کا اراضی بل حصول اراضیات آرڈیننس نہیں بلکہ اراضیات پر قبضہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مشترکہ پارلیمانی پینل کے روبرو ہم نے اپنا موقف پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسانوں کی بھلائی کے خواہاں ہے۔