آر ایس ایس اپنا ایجنڈا مسلط کررہا ہے: ملکارجن کھرگے

بی جے پی عمل آوری کا آلہ کار اور مودی عمل کروانے والے : کانگریس ، اپوزیشن اتحاد ناممکن : نریندر مودی

نئی دہلی۔12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر قائد ملکارجن کھرگے نے آج تمام اپوزیشن پارٹیوں اور نظریہ ساز کمیٹیوں سے اپیل کی کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کے خلاف جنگ کریں اور نریندر مودی کو شکست دیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ بھگوا پارٹی عمل آوری کا آلہ کار ہے اور وزیراعظم سنگھ پریوار کے ایجنڈے پر عمل کروانے والے ہیں۔ کھرگے نے اعتماد ظاہر کیا کہ تمام ہم آہنگ ذہنیت پارٹیاں اپنے تمام وسائل یکجا کرکے برسر اقتدار پارٹی کو بے دخل کردیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کو بی جے پی کے خلاف محاذ قائم کرنے میں اپنی حکمت عملی کے اختلاف کو پیش نظر نہیں رکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آر ایس ایس کے ایجنڈے پر عمل آوری کروارہے ہیں۔ کھرگے نے آر ایس ایس پر الزام عائد کیا کہ وہ خود اپنے ایجنڈے کو ملک پر مسلط کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ ان کا یہ تبصرہ قائد کانگریس برائے لوک سبھا ایک ایسے موقع پر منظر عام پر آیا ہے جبکہ بی جے پی نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے سامنے کوئی چیلنج نہیں ہے۔ وہ صرف برسر اقتدار پارٹی پر تنقید کرنا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ یہ موقع پرستانہ کوششیں ہیں۔ بی جے پی کی قومی عاملہ کے حالیہ اجلاس میں مودی نے کہا تھا کہ انہوں نے اپنی پارٹی کو کوئی چیلنج نہیں دیکھا۔ اور کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کی اتحاد کی کوشش ایک دوسرے کے ساتھ کھڑی نہیں ہوسکے گی۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کی حکومت عوامی مقبولیت رکھتی ہے اور ان کی پارٹی بڑے پیمانے پر کامیاب ہوگی۔ مودی پر اعلی سطحی انفرادیت اور جابرانہ ذہنیت کا الزام عائد کرتے ہوئے کھرگے نے کہا کہ کوئی بھی ان کی جمہوریت اور دستور سے وفاداری پر یقین نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی وزیراعظم کا ساتھ نہیں دیگا۔ انہوں نے مودی پر الزام عائد کیا کہ وہ مذہب اور ذات پات کے خطوط پر ملک کو تقسیم کررہے ہیں۔ ملک کے انتظامیہ پر کلہاڑی چلارہے ہیں اور یہ عوام کے لیے ناقابل قبول ہے۔ فسطائی طاقتوں جیسے آر ایس ایس اور بی جے پی سے مقابلہ ناگزیر ہے۔ کھرگے نے الزام عائد کیا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی دستور اور دستوری کارروائیوں، آزادی تقریر و اظہار کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ وہ جمہوریت اور دستور ہند کو ختم کرکے خود اپنا ایجنڈا مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ آر ایس ایس اس کے لیے جدوجہد کررہی ہے اور وزیراعظم آر ایس ایس کی ہدایات پر عمل کررہے ہیں۔ کھرگے نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ مودی کے برعکس عوام بی جے پی پر یقین نہیں کریں گے۔ صدر کانگریس راہول گاندھی عوام کے لیے قابل قبول ہیں جو ایک عرصہ سے ان کا ساتھ دے رہے ہیں اور ان کی بات سنتے ہیں۔ کھرگے نے کہا کہ ہم بی جے پی کے خلاف متحدہ جنگ چاہتے ہیں۔ بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنا ہماری اولین ترجیح ہوگی۔ انہوںنے الزام عائد کیا کہ برسر اقتدار پارٹی غلط پالیسیاں نافذ کررہی ہے۔ دستور اور دستوری ادارے تباہ کررہی ہے۔