آرون کا خیال رکھاجائے : فزیو

نئی دہلی 20 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فزیو جان گلوسٹر نے آج بی سی سی آئی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ زخموں سے پریشان فاسٹ بولر ورون آرون کی خاص نگہداشت کریں تاکہ وہ اپنے بین الاقوامی کیرئیر کو طویل بناسکیں۔ 2005-08 ء کے دوران ہندوستانی ٹیم کے ساتھ رہنے والے فزیو جان نے کہاکہ ورون صرف 24 برس کے ہیں اور اِس عمر میں اِن کی پیٹھ کی سرجری ہونا فاسٹ بولر کے لئے بہتر نہیں ہوتا ہے لہذا بی سی سی آئی کو چاہئے کہ اِس باصلاحیت فاسٹ بولر کا خاص خیال رکھے۔ جان نے اپنے وقت میں ظہیر خان، آشیش نہرہ اور اجیت اگرکر کے کرئیر کو طول دینے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ جان کے بموجب 2015 ء ونڈے ورلڈکپ کی تیاریوں میں ہندوستانی ٹیم کے لئے ورون ایک بہتر بولر ثابت ہوسکتے ہیں لیکن ہر فاسٹ بولر کو اُس کے مسائل کے تحت خصوصی اور مختلف ٹریننگ کی ضرورت ہوتی ہے جس کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

الیکس آئی پی ایل میںعدم شرکت پر مسرور
لندن 20 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) انگلش ونڈے ٹیم میں پہلی مرتبہ شامل کئے جانے والے جارحانہ بیٹسمین الیکس ہالیکس نے گزشتہ برس آئی پی ایل میں انھیں شرکت کی اجازت نہ دینے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہاکہ ناٹنگھم شائر کی جانب سے اِنھیں آئی پی ایل میں شرکت کی اجازت نہ دیئے جانے کی وجہ سے وہ یہاں بہتر مظاہرہ کرپائے ہیں جس کی بدولت آج وہ انگلش ٹیم کا حصہ بن چکے ہیں۔ واضح رہے ہندوستان کے خلاف ونڈے سیریز کے لئے الیکس کوانگلش ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔