آرمور 13 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایس ایچ او سیتارام آرمور کے مطابق راگم رویندر چرچ پاسٹر نے آرمور پولیس اسٹیشن پہنچ کر درخواست کی کہ وہ اور اس کی بیوی دونوں مل کر نظام آباد چرچ کو مذہبی رسومات کیلئے گئے اور انھوں نے ان کی دختر مدھولیکا پریا درشنی عمر 22 سال کو مکان پر چھوڑ کر گئے۔ یہ لڑکی بی ٹیک فائنل ایئر چینائی میں زیرتعلیم تھی اور وہ تعطیلات میں اپنے مکان آئی تھی۔ مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد راگم رویندر اور اس کی بیوی مکان واپس ہونے کے بعد دروازہ کھٹکھٹایا لیکن بہت کوششوں کے بعد بھی دروازہ نہیں کھولا گیا۔ دروازہ توڑ کر اندر داخل ہونے پر دیکھا کہ ان کی لڑکی بیڈ روم میں کپڑے کی مدد سے فیان پر لٹک کر خودکشی کرلی۔ انھوں نے پولیس کو بتایا کہ ان کی لڑکی کچھ دنوں سے ذہنی تناؤ کا شکار تھی اور بتایا کہ اس کی موت پر کسی کے اوپر بھی شک نہیں ہے۔ ایس ایچ او سیتارام نے بتایا کہ کیس درج رجسٹر کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔