آرسنل کو شکست ،مانچسٹر سٹی لیگ کپ چمپئین

لندن۔26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر کلب نے اپنی شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے آرسنل کو ایک طرفہ اندا ز میں3-0 سے شکست دے کر انگلش لیگ کپ کا خطاب اپنے نام کرلیا۔ یہاں کھیلے گئے لیگ کے خطاب مقابلے میں مانچسٹر کے لئے سرجیو ایگورو نے18 ویں ونسٹیٹ کمپنی نے58 ویں اور ڈیوڈ سلوا نے 65 ویں منٹ میں گول بنائے ۔ ارجنٹیا کے اسٹرائیکر ایگورا کی مانچسٹر کی طرف سے کھیلتے ہوئے یہ199 واں گول تھا۔مانچسٹر سٹی کی پچھلے پانچ برسوں میں یہ تیسری اور نئے منیجر پیپ گارڈیالو کی سرپرستی میں پہلا خطاب ہے ۔ مانچیسٹر سے زیادہ لیورپول نے چھ مرتبہ یہ خطاب جیتا ہے ۔گارڈیالو کی سرپرستی میں اس سے قبل بائرن میونخ نے سات اور بارسلونا نے11 خطاب جیتے ہیں ، وہی آرسنل کی لیگ کپ کے فائنل میں یہ چھٹی شکست ہے ۔