آج ہاپکیڈو سیلف ڈیفنس ورکشاپ

حیدرآباد ۔ 27 جنوری ۔ (راست ) ہاپکیڈو اسوسی ایشن تلنگانہ اور کنٹری کلب کی جانب سے مشترکہ طورپر لڑکیوں و خواتین کیلئے سیلف ڈیفنس ورکشاپ بروز ہفتہ 28 جنوری کنٹروی کلب ، بیگم پیٹ میں منعقد ہوگا ۔ ایک گھنٹہ کے ورکشاپ میں لڑکیوں کو حفاظتِ خود اختیاری کی عملی تربیت دی جائے گی ۔اسکولس ، کالجس کی طالبات اور خواتین اس کوریائی مارشل آرٹ کو آسانی سے سیکھ کر وقت ضرورت اپنا دفاع بخوبی کرسکتی ہیں۔ ورکشاپ کے اوقات شام 5 تا 6 بجے رہیں گے ۔داخلہ مفت رہے گا ۔ خواہشمند لڑکیاں و خواتین صدر ہاپکیڈ و اسوسی ایشن تلنگانہ محمد ظہیرالدین سے 9849024785 پر ربط کریں ۔