یلاریڈی ۔ 30 ؍ ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے موتھا علاقہ سے تعلق رکھنے والے راجندر کا مکان رات کو حادثاتی طور پر جل کر خاکستر ہوا ۔ مکان میں ایک دم سے آگ بھڑک اٹھنے سے اندرموجود تمام افراد باہر نکل کر بھاگنے لگے ۔ اطراف کے لوگ جمع ہونے تک ہی مکان کو آگ مکمل طریقہ سے لیپٹ میں لے چکی تھی جس سے مکان کے اندر تمام سامان جل گیا ۔ جس میں قرض لائے ہوئی نقد رقم ایک لاکھ 65 ہزار روپئے بھی جل کر خاکستر ہوگئے ۔ اور چھ تولے سونے کے زیورات ‘ 25 تولہ چاندی ‘ فرینچر ۔12 کنٹل دھان ‘ چھ کنٹل مکئی‘ کپڑے گھریلو سامان مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگیا ۔ متاثرین سے یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر سریندر نے ملاقات کرکے انہیں دلاسہ دیا اورحکومت سے امداد دلانے کا تیقن دیا ۔ ط