آتشزدگی متاثرین میں امدادی چیکس کی تقسیم

یلاریڈی 13 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے موضع شٹ پلی سنگاریڈی علاقہ سے تعلق رکھنے والے آتشزدگی حادثہ متاثرین کو تحصیلدار کودنڈا رام ریڈی نے چیکس تقسیم کئے۔ پہلے موضع کے درگیا، سوامی کی جھونپڑیاں حادثہ میں جل جانے پر دونوں متاثرین کو فی کس آٹھ ہزار روپئے امدادی چیکس تقسیم کئے۔ اس موقع پر نائب سرپنچ سائیلو، منڈل پریشد رکن راموور اور دوسرے موجود تھے۔