آئی پی ایل کی گورننگ کونسل کاآج اجلاس

کولکتہ 19 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) انڈین پریمیئر کرکٹ لیگ (آئی پی ایل) گورننگ کونسل کا اجلاس 20 اکتوبر کو کولکتہ میں ہو گا جس میں آئی پی ایل کے آٹھویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان متوقع ہے۔ آئی پی ایل کے آٹھویں ایڈیشن میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم خطاب کا دفاع کرے گی اسی وجہ سے کولکتہ شہر ایک بار پھر افتتاحی تقریب کی میزبانی کرے گا۔ سی اے بی کے جوائنٹ سیکرٹری اور آئی پی ایل گورننگ کونسل کے رکن سبیر گنگولی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ اجلاس میں ہم افتتاحی تقریب کیلئے میزبان شہر کو حتمی شکل دیں گے۔ آئی پی ایل کا اگلا ایڈیشن آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ سے متصادم ہے اسلئے منصوبے کے بعد اس ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔