دبئی۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)انڈین پریمیر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے ابتدائی 20 مقابلے جوکہ متحدہ عرب امارات میں منعقد کئے جارہے ہیں، ان مقابلوں کے لئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہورہی ہے۔ کرکٹ شائقین مقابلوں کی ٹکٹیں www.iplt20.com اور www.ticketmaster.ae سے حاصل کرسکتے ہیں۔ آن لائن ٹکٹوں کے علاوہ کرکٹ شائقین ابوظہبی ، دبئی اور شارجہ کے لالو ہائپر مارکٹس کے منتخب مراکز سے بھی حاصل کرسکتے ہیں، لیکن یہ ٹکٹیں 6 اپریل سے فروخت کی جائیں گی جبکہ باکس آفس کی ٹکٹوں کی فروخت 10 اپریل سے ہوگی ۔ ٹکٹوں کی مختلف قیمتیں مقرر کی گئی ہیں جبکہ کم سے کم قیمت ایک مقابلے کے لئے 20 درہم ہوں گی جبکہ 2 مقابلوں کیلئے خریدے جانے والے ٹکٹوں کم سے کم قیمت 30 متحدہ عرب امارات درہم ہوں گے۔