حیدرآباد ۔ /22 اپریل (سیاست نیوز) رچہ کونڈہ پولیس کی اسپیشل آپریشن ٹیم (ایس او ٹی) نے آپی پی ایل کرکٹ میچ کے دوران آن لائن سٹہ بازی میں ملوث ہونے والی دو رکنی سٹہ بازوں کی ٹولی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 31 سالہ سورب کمار مہیشوری متوطن راجستھان اپنے ساتھی اشون گاندھی متوطن مہاراشٹرا کی مدد سے آن لائن کرکٹ بٹنگ ریاکٹ اوپل اسٹیڈیم سے چلارہا تھا ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر ایس او ٹی نے ان پر کڑی نظر رکھتے ہوئے سن رائزر حیدرآباد ، چینائی سوپر کنگس میچ کے دوران انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔ ایس او ٹی کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس سید رفیق نے بتایا کہ مذکورہ سٹے باز اوپل اسٹیڈیم کے قریب ایک لاج حاصل کرکے آن لائن کرکٹ پر سٹے بازی چلائے رہے تھے ۔ ایس او ٹی نے انہیں گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے 15500 نقد رقم اور دو موبائیل فون برآمد کرلیا ۔