نئی دہلی۔ 26؍مئی (سیاست ڈاٹ کام)۔ یکم جون کو آئی پی ایل 7 کا خطابی مقابلہ بنگلور میں کھیلا جائے گا اور اس مقابلہ کے لئے سری لنکائی امپائر کی دھرماسینا اور آسٹریلیا کے بروس آکسفورڈ کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ علاوہ ازیں سری لنکائی سابق ٹسٹ بیٹسمین روشن مہانامہ ٹورنمنٹ کے خطابی مقابلہ کے میچ ریفری ہوں گے۔ نیز کل کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں کے کے آر اور کنگس الیون پنجاب کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے کوالیفائر مقابلہ کے لئے انگلش امپائر نیگل لولانگ اور ایس روی امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ چہارشنبہ کو ممبئی میں کھیلے جانے والے پہلے الیمنیٹر مقابلہ کے لئے بروس کے ساتھ وینیت کلکرنی موجود رہیں گے جب کہ جمعہ کو منعقد شدنی دوسرے کوالیفائر مقابلہ کے لئے دھرماسینا اور راڈٹکر امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔