حیدرآباد 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام )انڈین پریمئیر لیگ سیزن 8 کے پہلے لیگ مرحلہ اختتام پذیر ہوئے اس سیزن میں ٹیموں نے جملہ 56 میچاس کھیلے ۔ چینائی سوپر کنگ 14 میاچس میں 9 میاچس جیتتے ہوئے 18پوائنٹ حاصل کر کے سرفہرت رہی گرچہ کہ اس ٹیم کو پانچ میاچس میں شکست بھی ہوئی ۔ راجستھان رائلس کل کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کو ایک سنسی خیزمیچ میں ہرا کر 16 پوائنٹ کے ساتھ دوسرا مقام پایا ۔ بنگلور کی رائل چیلنجرس رن ریٹ میں +1.037 کے ساتھ ٹیبل میں رن ریٹ میں سب سے آگے رہی جاریہ سیزن میں کنگس الیون پنجاب کامظاہرہ مایوس کن رہا جبکہ سال گذشتہ آئی پی ایل سیزن 7 میں فائنل تک رسائی کرتے ہوئے دوسرا مقام پانے والی ٹیم اس سیزن میں آٹھویں اور آخری مقام پر رہی دفاعی چمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرس جو اپنے ابتدائی میاچس میں شاندار مظاہرہ کی آخری دو میاچس میں آخری وقت تک جدوجہد کرتے ہوئے دو میچس میں شکست سے دوچار ہوکر اپنے حاصل کردہ پوائنٹ 15 جو ایک دفعہ سرفہرست اور دوسرے مقام پر تھا بڑھا نہ سکا اور 15 پوائنٹ پر اکتفا کرتے ہوئے 14 میاچس کو پورا کی
لیکن اس ٹیم کا نٹ رن ریٹ 0.253 رہا جو کہ چوتھے مقام پر ہے ۔ حیدرآباد کی سن رائزرس نے 7 میچس جیتی اور ممبئی انڈینس کی ٹیم آخری میچ کے ذریعہ پلے آف مرحلہ میں جگہ پانے کی جدوجہد کرنا پڑا ۔ جاریہ آئی پی ایل سیزن میں سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی کو آرینج کیاپ اور سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑی کو پر پل کیاپ کی روایت برقرار ہے چنانچہ حیدرآباد سن رائزرس کے وارنرس 556 رن کے اسکور سے آرینج کیاپ اپنے قبضہ میں رکھے ہوئے ہیں اور چینائی سوپر کنگ کے براو کے پاس 20 وکٹ حاصل کرتے ہوئے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے کھلاڑی کا اعزاز کیلئے پرپل کیاپ ہے
اس سیزن کے پہلے مرحلہ کے لیگ میاچس جو آج اتوار کو دو میاچس 55 واں میاچ رائل چیلنجرس بنگلور اور دہلی دیر ڈیلوس کے ساتھ جو آر سی بی کے ہوم گراونڈ بنگلور میں ہوا اور سن رائزرس حیدرآباد کے درمیان حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا ۔ اس طرح 8 ٹیموں کے درمیان 56 میاچس کا پہلا لیگ مرحلہ اختتام کو پہنچا ۔ صرف چینائی نے سب سے زیادہ 9 میاچ کو جیت کر پہلا مقام پایا تو سب سے آخر میں کنگ الیون پنجاب نے 3 میاچس جیت کر نیچے رہی ۔ آئی پی ایل ٹی ٹوئنٹی ٹورنمنٹ نہایت دلچسپ اور تفریح سے بھرا ہوتا ہے ۔ اس میں ہر ٹیم کے کھلاڑی چھکے اور چوکوں کی بارش کرتے ہیں چنانچہ آخری میاچس تک چھکوں کی تعداد بھی 1500 ہوگئی ۔ اس طرح بہت زیادہ ‘رن بنانے کی روایت پڑ گئی و ایک منفرد اور نمایاں خصوصیت یہ ہوتی ہیکہ یہ جس اسٹیڈیم میں کھیلا جاتا ہے وہ کسی ایک ٹیم کا ہوم گراونڈ ہوتا ہے
اسی طرح ایک ٹیم کو اپنے شائقین اور ہوم گراونڈ کا فائدہ حاصل ہوتا ہے ۔ نتائج کو دلچسپ بنانے جو قواعد و ضوابط بنائے گئے جیسے فیلڈنگ پر پابندی‘گھیرے میں رہنا ‘نو بال اور پاور پلے کا ہر دو ٹیم کو فائدہ اٹھانے کا موقع دیتا ہے ۔ چنانچہ اس کے نتیجہ میں صرف 20 اوورس میں ایک بڑا اسکور کھڑا کیا جارہا ہے ۔ سیزن 8 کا لیگ مرحلہ نہایت دلچسپی سے بھرا تھا اور کئی ریکارڈس قائم کئے ۔ سوپر اوور بھی ہوا ۔ ہٹ ٹرکٹ بھی ہوئی اور ایک میاچ کو ٹائی کرنا پڑا اور ایک ایک پوائنٹ کے کے آر اور آر سی بی کو دیاگیا ۔ آئی پی ایل کے پہلے مرحلہ کے اختتام کے بعد چار ٹیمیں ٹورنمنٹ سے باہر ہوگئی اور چار ٹیمیں دوسرے مرحلہ کے پلے آف میں کھیلے گی ۔ جو ٹیمیں پلے آف میں داخل نہیں ہوئی ان میں کنگس الیون پنجاب ‘ دہلی ڈیر ڈیلوس کولکتہ نائٹ رائیڈرس ‘دہلی ڈیر ڈیولس کولکتہ نائٹ رائڈرس ہیں ۔ چارٹیموں نے جن کا ہے آخر داخلہ ہوگیا ان میں چینائی سوپر کنگ کو راجستھان رائلس ‘بنگلورس کیرائل چینلجرس کے علاوہ حیدرآباد یا ممبئی ٹیم ہے ۔ لیگ مرحلہ کے بعد تین میاچس کو الفیائی کے کھیلے جائیں گے اور چوتھا آخری میاچ فائنل ہوگا ۔
موہالی17 مئی(سیاست ڈاٹ کام)آئی پی ایل -8 میں کنگز الیون پنجاب کے دھماکہ خیز بیٹسمین ڈیوڈ ملر کے شاٹ سے 10 سال کا بچہ بے ہوش ہو گیا اور علاج کے لئے اس اسپتال میں داخل کروانا پڑا۔واقعہ ہفتہ کو موہالی میں کنگز الیون پنجاب اور چنئی سپرکنگس کے درمیان ہوئے میچ کے پہلے کی ہے۔ذرائع کے مطابق بھوپال کا رہنے والا سدھارتھ اپنے والد کے ساتھ میچ دیکھنے گیا تھا۔میچ سے پہلے ملر پل شاٹ کی پریکٹس کر رہے تھے۔ملر کے ایک شاٹ پر گیند براہ راست سدھارتھ کے سینے پر لگی اور وہ بے ہوش ہو گیا۔واضح رہے کہ اسی سیشن میں ایک میچ کے دوران جنوبی افریقی کرکٹر ڈیوڈ ملر کے چھکے سے کولکتہ پولیس کے کانسٹیبل آلوک کی دائیں آنکھ کی روشنی چلی گئی تھی۔پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیوجی ایس سندھو (ریٹائرڈ) نے اس واقعہ کی تصدیق کی۔فی الحال سدھارتھ کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔قبل ازیں کنگز الیون پنجاب اور چنئی سپرکنگس کے درمیان کولکتہ میں ہوئے میچ میں آندرے رسل کی گیند پر ڈیوڈ ملر نے زوردار چھکا لگایا تھا۔گیند باڈر کے قریب ڈیوٹی پر تعینات آلوک کی دائیں آنکھ پر لگی تھی۔اس کے بعد انہیں فوری طور پر کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال (کیب) کے میڈیکل سینٹر لے جایا گیا۔بعد میں انہیں علی پور میں واقع اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا تھا۔اس واقعہ پر ڈیوڈ ملر نے ٹویٹ کر افسوس کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ خود بھی اس سے حیران ہیں۔
پہلے گھر محفوظ بنائیں پھر ٹیموں کو بلائیں
جاوید میانداد
اسلام آباد17 مئی(سیاست ڈاٹ کام) سابق ٹیسٹ کرکٹرز کے مطابق زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کوئی بڑی بات نہیں، اصل مسئلہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں کا آنا ہے جو مشکل نظر آ رہا ہے، پہلے وہ اپنے گھر کو محفوظ بنائیں اس کے بعد غیر ملکی ٹیموں کو دورے کی دعوت دی جائے، پی سی بی کمزور ٹیموں کی شرائط مان کر ہوم سیریز کھیل رہا ہے، زیادہ بہتر ہے، پاک بھارت سیریز کو اہمیت دیں جس میں دونوں ملکوں کی عوام زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر جاوید میاں داد نے ہفتے کے روز ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کوئی بڑی بات نہیں ہے اصل مسئلہ تو آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں کا آنا ضروری ہے جو کہ مشکل نظر آ رہا ہے. انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہئے کہ پہلے وہ اپنے گھر کو محفوظ بنائیں اس کے بعد دوسرے ملکوں کی ٹیموں کو پاکستان آنے کی دعوت دیں۔سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے کہا کہ پی سی پی چیئرمین غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان دعوت دے کر ان کی زندگیاں دائو پر لگا رہے ہیں اور جس ملک میں وزیراعظم اور حکومتی اعلی عہدیدار محفوظ نہیں ہیں وہاں پر کوئی غیر ملکی ٹیم کیوں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ملک میں امن و امان اور حالات کو ٹھیک کیا جائے تو اس کے بعد غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان آنے کی دعوت دی جائے۔
آئس ہاکی میں ولادیمیر پوتن کے 8 گول
روس17 مئی(سیاست ڈاٹ کام) روس کے 62 سالہ صدر ولادیمیر پوتن نے سوچی میں سنیچر کو آئس ہاکی کے ایک میچ میں آٹھ گول کیے۔ولادیمیر پوتن نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 6 – 18 کے واضح فرق سے فتح یاب کرانے میں اہم کردار ادا کی روس کے وزیرِ اعظم دمتری میدویدیف بھی اس میچ کو دیکھنے کے لیے میدان میں موجود تھے خیال رہے کہ ولادیمیر پوتن کو جوڈو کراٹے کے بھی شوقین ہیں تاہم انھوں نے حال ہی میں آئس ہاکی بھی کھیلنی شروع کی ہے۔روسی صدر کی آئس ہاکی کے میدان میں کارکردگی کی سوشل میڈیا پر بھی کافی بحث جاری ہے سوچی میں کھیلے جانے والے اس میچ کا انعقاد دوسری جنگِ عظیم کی جیت کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا تھا۔
اطالوی اوپن: فیرر کو شکست، فائنل میں پہنچے جوکووچ
روم 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام )دنیا کے سب سے اوپر ترجیح حاصل سربیا کے نواک جوکووچ اپنی شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے اطالوی اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے۔جوکووچ نے ہفتہ کو سیمی فائنل میں سپین کے ڈیوڈ فیرر کو6-4 6-4 سے شکست دی۔جوکووچ کی فیررپر یہ 21 ویں جیت ہے۔ انہوں نے اسی سیشن میں اس سے پہلے میامی ماسٹرز میں بھی فیررکو شکست دی تھی۔ ان کے خلاف فیررکی یہ مسلسل نویں ہار ہے۔ دونوں کے درمیان ہوئے گزشتہ 12 میچوں میں فیررصرف ایک بار فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔اسی سال جنوری میں آسٹریلین اوپن خطاب جیتنے والے جوکووچ کی نگاہیں اب اس سیشن کے چوتھے خطاب پر ہوں گی۔ آسٹریلین اوپن کے علاوہ وہ اس سال انڈیانا ویلز، کیلیفورنیا، میامی اور مونٹی کارلو اوپن بھی جیت چکے ہیں۔جوکووچ جاریہ سیشن میں شاندار فام میں نظر آ رہے ہیں۔ اس سال کھیلے 36 میچوں میں صرف دو میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ وہ فائنل میں اتوار کو دنیا کے دوسرے سینئر کھلاڑی سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر سے بھڑیگے۔فیڈرر پہلی بار اٹیلین اوپن خطاب اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے۔ وہیں، جوکووچ مشرق میں اپنے کیریئر میں تین بار اٹیلین اوپن خطاب جیت چکے ہیں۔
پاک زمبابوے سیریز کیلئے امپائرز پینل کا اعلان
لاہور17 مئی(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے سیریز کے لیے تین جبکہ زمبابوے نے ایک امپائر مقرر کیا ہے۔ زمبابوے کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں پاکستان کے علیم ڈار، احسن رضا اور شوزب رضا امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ زمبابوے کے رسل ٹسل تمام پانچ میچوں میں امپائر کے فرائض ادا کریں گے۔ اظہر خان کو سیریز کے لیے میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈیز اور دو ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کے لیے زمبابوے کی ٹیم منگل کو پاکستان پہنچے گی ۔
رونالڈو کا بیٹا ورزش میں اپنے والد کو پیچھے چھوڑ دیا
میڈرڈ17 مئی(سیاست ڈاٹ کام) پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے رونالڈو جونیئر ابھی صرف پانچ برس کے ہیں تاہم ورزش کے معاملے میں انہوں نے اپنے باپ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ رونالڈو نے ٹوئٹر پر اپنے بیٹے کے ہمراہ ٹریننگ سیشن کی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔ اس سیشن میں دونوں باپ بیٹے ریئل میڈرڈ کی وردی میں ورزش کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ ابتدا میں رونالڈو جونیئر اپنے والد کو ورزش کرتا دلچسپی سے دیکھتے رہتے ہیں اور اس کے بعد وہ خود بھی ورزش شروع کر دیتے ہیں۔ اس ویڈیو میں رونالڈو اور ان کے بیٹے رونالڈو جونیئر کے بیچ تعلقات کی شدت کا بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ رونالڈو نے 2010 میں اعلان کیا تھا کہ وہ باپ بن گئے ہیں۔ اس وقت ان کی عمر پچیس برس تھی تاہم ان کے بچے کی ماں کون ہے، اس راز سے پردہ آج تک نہیں اٹھ سکا ہے۔
موہالی17 مئی(سیاست ڈاٹ کام)آئی پی ایل -8 میں کنگز الیون پنجاب کے دھماکہ خیز بیٹسمین ڈیوڈ ملر کے شاٹ سے 10 سال کا بچہ بے ہوش ہو گیا اور علاج کے لئے اس اسپتال میں داخل کروانا پڑا۔واقعہ ہفتہ کو موہالی میں کنگز الیون پنجاب اور چنئی سپرکنگس کے درمیان ہوئے میچ کے پہلے کی ہے۔ذرائع کے مطابق بھوپال کا رہنے والا سدھارتھ اپنے والد کے ساتھ میچ دیکھنے گیا تھا۔میچ سے پہلے ملر پل شاٹ کی پریکٹس کر رہے تھے۔ملر کے ایک شاٹ پر گیند براہ راست سدھارتھ کے سینے پر لگی اور وہ بے ہوش ہو گیا۔واضح رہے کہ اسی سیشن میں ایک میچ کے دوران جنوبی افریقی کرکٹر ڈیوڈ ملر کے چھکے سے کولکتہ پولیس کے کانسٹیبل آلوک کی دائیں آنکھ کی روشنی چلی گئی تھی۔پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیوجی ایس سندھو (ریٹائرڈ) نے اس واقعہ کی تصدیق کی۔فی الحال سدھارتھ کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔قبل ازیں کنگز الیون پنجاب اور چنئی سپرکنگس کے درمیان کولکتہ میں ہوئے میچ میں آندرے رسل کی گیند پر ڈیوڈ ملر نے زوردار چھکا لگایا تھا۔گیند باڈر کے قریب ڈیوٹی پر تعینات آلوک کی دائیں آنکھ پر لگی تھی۔اس کے بعد انہیں فوری طور پر کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال (کیب) کے میڈیکل سینٹر لے جایا گیا۔بعد میں انہیں علی پور میں واقع اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا تھا۔اس واقعہ پر ڈیوڈ ملر نے ٹویٹ کر افسوس کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ خود بھی اس سے حیران ہیں۔
موہالی17 مئی(سیاست ڈاٹ کام)آئی پی ایل