آئی سی سی کی ٹسٹ رینکنگ

آئی سی سی کی تازہ ٹسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا بدستور پہلے نمبر پر ہے۔ طویل طرز کی کرکٹ پر کینگروز کا راج بدستور قائم ہے جنہوں نے 123 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ جما رکھا ہے، جنوبی افریقہ کی دوسری پوزیشن ہے، جبکہ 104 پوائنٹس کے ساتھ انگلینڈ کا تیسرا نمبر ہے۔ چوتھی پوزیشن پر موجود پاکستان کے 103 پوائنٹس ہیں۔ ہندوستان پانچویں، نیوزی لینڈ چھٹے اور سری لنکا ساتویں نمبر پر ہے۔ ویسٹ انڈیز آٹھویں،
زمبابوے نویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر موجود ہے۔

سمر کیمپ سے کھلاڑیوں کا فٹنس لیول بہتر ہوا : محمد اکرم
لاہور ، 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹرز کا ایک ماہ طویل سمر کیمپ لاہور میں ختم ہو گیا ۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم کا کہنا ہے کہ کیمپ کے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ سینئر کھلاڑیوں کو علم ہے کہ ان کی کرکٹ کتنی باقی ہے۔ قومی کرکٹرز نے سمر کیمپ میں صبح و شام کے سیشن میں زیادہ تر فزیکل فٹنس پر زور دیا۔آغاز کی طرح کیمپ کے اختتام پر کھلاڑیوں کے فٹنس اور میڈیکل ٹسٹ ہوئے۔ہیڈ کوچ نیشنل کرکٹ اکیڈمی محمد اکرم کا کہنا ہے کہ کیمپ کو سینئر اور جونیئر نے خوب انجوائے کیا، فٹنس لیول بہتر ہوا ہے۔