ممبئی۔30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی کرکٹ کمیٹی نے ٹسٹ کرکٹ میں ٹاس ختم کرنے کی تجویز کو مسترد کردیا ہے جس سے ورلڈ ٹسٹ چیمپیئن شپ کے دوران ٹاس ختم ہونے کا امکان دم توڑ گیا ہے۔آئی سی سی کرکٹ کمیٹی میں ٹاس کو ختم کر کے 2019 سے شروع ہونے والی ٹسٹ چیمپیئن شپ میں مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ یا بولنگ کا فیصلہ کرنے کا اختیار سونپنے کی تجویز پیش کی گئی۔انیل کمبلے کی سرپرستی میں قائم آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں ٹسٹ سے ٹاس کو ختم کرنے کی تجویز کی مخالفت کی گئی۔