آئی سی سی کا ہند ۔ویسٹ انڈیزکیلئے الگ قانون:رچرڈ

کنگسٹن۔یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز کے عظیم سابق کرکٹر ویوین رچرڈز نے ورلڈ کپ  ٹوئنٹی 20  کی چمپین ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنانے پر آئی سی سی کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی کا ڈیرین سیمی کی ٹیم کے لئے الگ اور ہندوستانی ٹیم کے لئے الگ قانون ہے۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیم کے ساتھ اچھا برتاؤ نہ کرنے اور طریقہ کار پر کپتان ڈیرن سیمی، آل راؤنڈر ڈوائن براوو اور مارلن سیموئلز جیسے تجربہ کھلاڑیوں نے بورڈ پر غصے کا اظہار کیا تھا۔ آئی سی سی بورڈ کی دبئی میں ہوئے حالیہ اجلاس کے بعد جاری بیان میں ویسٹ انڈیز ٹیم کے کھلاڑیوں کو نامناسب، بدتمیز اور ایونٹ کی بدنامی کا باعث قرار دیا تھا۔ ویوین رچرڈز نے جمیکا کے اخبار کو اپنے بیان میں کہا کہ ونڈے کرکٹ میں آئی سی کے تھرڈ امپائر کی جانب واپس جانے اور اس جیسے قوانین موجود ہیں۔