کراچی۔ 21 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے کامیاب لیگ اسپنریاسر شاہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی نئی ٹسٹ رینکنگ میں ایک درجہ ترقی کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئے۔صرف دس ٹسٹ کھیلنے والے یاسر دنیا کے تیسرے بہترین بولر بن گئے۔ ایشز سیریز کے دوسرے ٹسٹ کے بعد انگلش پیس بولر جیمز اینڈرسن دوسری سے چھٹی پوزیشن پر پہنچے تو چوتھی پوزیشن پر موجود یاسر کو تیسری پوزیشن مل گئی۔ یاسر اب تک 61 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔سری لنکا کے خلاف ٹسٹ سیریز میں 24 وکٹیں لینے کے بعد لیگ اسپنر نے سری لنکا کے خلاف تین ونڈے میچوں میں پانچ وکٹیں حاصل کرلی ہیں ۔