دبئی۔23 جون (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے گال ٹسٹ میں محمد حفیظ کے مشکوک بولنگ ایکشن رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے 14 دن میں پھر سے معائنہ کے لے طلب کرلیاہے۔مشکوک بولنگ ایکشن کے شکنجہ میں دوسری مرتبہ آنے والے حفیظ اگر یہ امتحان کامیاب نہ کر پائے تو ایک سال تک بولنگ پابندی کا شکار ہو جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ 14 دن کے اندر تک بولنگ کے جوہر دکھا سکتے ہیں ۔اس سے پہلے محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ابوظہبی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے گزشتہ سال نومبر میں رپورٹ ہوا تھا بعد میں پابندی کا شکار ہوئے۔ رواں سال اپریل میں چنائی کی بائیو مکینک لیب میں کلیئر کر لیا اب پھر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔