حیدرآباد 10 جون (پی ٹی آئی) ضلع گنٹور کے انسپکٹر جنرل پولیس آفس میں ایک انچارج منیجر کو محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے آج اُس وقت رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جب مبینہ طور پر 10 ہزار روپئے بطور رشوت وصول کررہے تھے۔ محکمہ انسداد رشوت ستانی کے ایک اعلامیہ کے مطابق بیورو کے عہدیداروں نے آج شنکر پرساد کو اُس وقت رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جب وہ ایک شخص سے کسی ریمارک کے بغیر طبی معائنے کی رپورٹ کے عمل میں مدد کرنے کیلئے 10 ہزار روپئے طلب اور قبول کررہے تھے۔