آئی آئی ٹی ٹسٹ میں ناكام ہو گیا تھا مسلم نوجوان عبد الله خان، اب گوگل سے ملا 1.2 کروڑ کي رقم

ممبئی کے 21 سالہ ایک مسلم نوجوان کو گوگل نے 1.2 کروڑ کي رقم كي ا پیشکش کی ہے۔ آئی آئی ٹی میں داخلہ کے لئے ٹسٹ میں ناکام ہونے والے عبداللہ خان کو گوگل سے ایسے پیکیج کی بالکل بھی امید نہیں تھی۔ عبداللہ کو اس ہفتہ گوگل کے لندن آفس میں نوکری کا آفر ملا ہے۔
عبداللہ خان کو جو پیکیج ملا ہے اس میں 54.5 لاکھ روپیے ان کی سالانہ بیس تنخواہ ہے۔ اس کے علاوہ 15 فیصدی بونس اور چار سالوں تک کے لئے 58.9 لاکھ روپیے کی قیمت کا اسٹاک کا موقع شامل ہے۔ عبداللہ ستمبر میں گوگل سے جڑ جائیں گے۔ فی الحال وہ کمپیوٹر سائنس کی پڑھائی کر رہے ہیں۔
خاص بات یہ ہے کہ عبداللہ نے گوگل میں کام کے لئے درخواست داخل نہیں کی تھی۔ ان کی پروفائل ایک ایسی سائٹ پر تھی جو پروگرامینگ سے متعلق کامپٹیشن منعقد کرتی ہے۔ عبداللہ کی پروفائل گوگل کو پسند آگئی اور ان کا آن لائن انٹرویو لیا گیا۔عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ انہیں اتنا بڑا پیکیج ملنے کی امید نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ شوقیہ طور پر پروگرامنگ سائٹس کے کامپٹیشن میں حصہ لیتے تھے۔ عبداللہ نے یہ بھی کہا کہ انہیں اس بارے میں جانکاری نہیں تھی کہ کمپنیاں اس طرح کی ویب سائٹ پر پروگرامروں کی پروفائل چیک کرتی پیں۔ خان نے کہا کہ وہ گوگل میں شامل ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ وہ یہاں بہت کچھ سیکھ جائیں گے۔