آئٹا کا وجئے واڑہ میں تعارفی اجلاس

وجئے واڑہ 25 اپریل (فیاکس) میر ممتاز علی سکریٹری آئیٹا آندھراپردیش کی اطلاع کے مطابق ساحلی آندھرا کے تمام اضلاع کے منتخب اساتذہ (عصری و دینی مدارس، سرکاری و خانگی کالجس کے لکچررس اور وظیفہ ٹیچرس) کیلئے آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن AIITA کا ایک تعارفی اجلاس 27 اپریل بروز اتوار بوقت 10.30 بجے تا 4.30 بجے بمقام دفتر جماعت اسلامی ہند لبی پیٹ وجئے واڑہ منعقد ہوگا جس کی صدارت جناب محمد یقینا لدین صدر آئیٹا آندھراپردیش کریں گے۔ ان کے علاوہ اس اجلاس سے پروفیسر انور خان مرکزی سکریٹری و اسٹیٹ کونسل ممبر، جناب شیخ عبدالرزاق ریجنل سکریٹری برائے ساحلی آندھرا مخاطب کریں گے۔ اجلاس کا آغاز جناب محمد داؤد کی تذکیر بالقرآن سے ہوگا۔ اور اس پروگرام کے آرگنائزر جناب محمد اکبر باشاہ ناظم ضلع کرشنا ہیں جن سے فون 9848683935 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔