آئندہ 12 ماہ میں ٹیم کے مظاہروں میں بہتری ہوگی: شاستری

سڈنی 31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ملبورن کرکٹ گراؤنڈ پر بھلے ہی ہندوستانی ٹیم نے گواسکر ۔ بارڈر سیریز گنوادی ہے لیکن ٹیم کے ڈائرکٹر روی شاستری نے اِس اُمید کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ 12 مہینے کے دوران ہندوستانی ٹیم اپنے مظاہروں میں مزید بہتری دکھائے گی۔ ہندوستانی ٹیم جس نے ایڈیلیڈ میں منعقدہ پہلے ٹسٹ میں 364 رنز کے تعاقب میں انتہائی شاندار مظاہرہ کیا تھا لیکن کامیابی سے وہ صرف 48 رنز دور رہ گئی۔ شاستری کے بموجب وہ اِس نتیجہ کو اہمیت نہیں دیتے کہ ہندوستان 3-0 یا 4-0 سے شکست برداشت کرتا ہے بلکہ جب تک ہندوستانی ٹیم جارحانہ مظاہرہ کرتی رہے گی نتائج خود بخود بہتر ہوں گے۔