حیدرآباد 17 اکٹوبر (پی ٹی آئی) 105 ویں انڈین سائنس کانگریس آئندہ سال جنوری میں منعقد ہوگی۔ وزیر جنگلات جوگو رامنا نے بتایا کہ عثمانیہ یونیورسٹی اِس کانگریس کی 3 تا 7 جنوری میزبانی کرے گی۔ حکومت نے ریاست بھر میں سائنس کے فروغ کے لئے 166.40 کروڑ روپئے کی لاگت سے 9 سائنس سنٹرس قائم کئے ۔ اُنھوں نے بتایا کہ اسمارٹ سٹی پراجکٹ کے تحت ورنگل اور کریم نگر میں ریڈیشن ٹیکنالوجی پلانٹس قائم کئے جائیں گے۔