٭ ملت مہدویہ کی نامور شخصیت حضرت سید جعفر صادق (صادق میاں) متوطن ہمناآباد موظف اسسٹنٹ سیکریٹری فینانس حکومت آندھرا پردیش، سابق اعزازی سیکریٹری کرسپانڈنٹ فراہ ہائی اسکول، چنچل گوڑہ و صدر کمیٹی مسجد علامہ شمسی چنچل گوڑہ کا 8 مارچ اتوار سہ پہر کو مکان واقع چنچل گوڑہ میں انتقال ہوگیا۔ 9 مارچ بروز پیر بعد نماز مسجد میندرگی اور مسجد علامہ شمسی چنچل گوڑہ میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور تدفین دائرہ حضرت بندگی میاں راج محمد ؒ، چنچل گوڑہ میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9848151576 یا 9676541720 پر ربط کریں۔
٭ جناب محمد صابر حسین قادری نقشبندی سابق پیش امام مسجد غوثیہ فرحت نگر ولد حافظ محمد صدیق حسین مرحوم کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد غوثیہ میںادا کی گئی اور تدفین مسجد الٰہی چادر گھاٹ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 9مارچ بروز پیر بعد عصر مسجد الٰہی چادر گھاٹ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر9293218458 پر ربط کریں۔