اِنتقال

سنگاریڈی۔18 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد سیف الدین عمر 75 سال ولد محمد مولانا پٹیل مرحوم متوطن سنگاریڈی مو ظف اسسٹنٹ محکمہ پنچایت راج ونائب صدر یونائٹیڈ مسلم فورم سنگاریڈی کا آج 18 اپریل بروز پیر مختصر سی علالت کے بعد اچانک حرکت قلب بند ہو جانے کی وجہ سے ا نتقال ہو گیا ۔ موصوف مذہبی ‘ سماجی وملی ‘ ادبی اور سیاسی خدمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔ نماز جنازہ بعد نمازعشاء مسجد دیندار خان میں عمل میں آئے گی اور تدفین بڑے قبرستان سنگاریڈی میں عمل میں آئے گی ۔ انتقال کی اطلاع عام ہو تے ہی رشتہ داروں ‘ دوست احباب ‘ ملی و مذہبی‘ سماجی ‘ سیاسی قائدین کے علاوہ کثیر تعداد نے مکان پہنچ کر آخری دیدار کیا ۔پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ 3 لڑکے موجود ہیں ۔مزید تفصیلات کیلئے سیل فون نمبر 9949617876 پر ربط پید ا کیا جا سکتا ہے۔