اِسکالرشپ کیلئے بھی رشوت ، آخر غریب طلبہ کہاں جائیں ؟

آیورویدک میڈیکل کالج ناندیڑ کا کیاشیئر اے سی بی کی جال میں، رنگے ہاتھوں گرفتار
دیگلور۔ 23 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) برآمدات کیاش پیمنٹ رجسٹر پر دستخط شدہ ٹکٹ ریوینیو اسٹامپ لگانے کیلئے 500 روپئے نقد رشوت قبول کرتے ہوئے ناندیڑ میں ایک کالج کے کیاشیئر کو رنگے ہاتھوں پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ گورنمنٹ آیورویدک میڈیکل کالج ناندیڑ سے وابستہ میڈیکل اسٹوڈنٹ کی اِنٹرن شپ ٹریننگ ان دنوں جاری ہے۔ ایک طالب علم نے قواعد کے مطابق مہاراشٹرا ہیلتھ یونیورسٹی ناسک سے درخواست منظور کرواکر یہ ٹریننگ انٹرن شپ ناگپور آیورویدک کالج میں باقاعدہ طور پر کررہا ہے مگر یہ انٹرن شپ کا الاؤنس بھتہ ناندیڑ کے میڈیکل کالج سے ملتا ہے۔ ہر ماہ 6,000 روپئے یہ الاؤنس بھتہ حاصل کرنے کیلئے اس طالب علم کو ناندیڑ کے مسلسل چکر پھر دفتر شاہی کے سبب ناممکن ہونے کے باعث اس غریب و بے کس میڈیکل کے طالب علم نے حصول الاؤنسیس کیلئے رسیدی ٹکٹ پر دستخط کرکے اپنے ہی دوست کے ذریعہ یہ بھتہ نقد حاصل کرنا چاہتا تھا۔ یہ رسیدی ٹکٹ دستخط شدہ لے کر اس کا دوست آیورویدک کالج ناندیڑ کے رجسٹرار آفس میں کیاشیئر شیخ غنی حسین (56 سال) کے پاس پہنچا اور موصوف سے اپنے دوست کی مجبوری کا اظہار کیا تھا لیکن موصوف نے اس دوست طالبم علم سے رشوت کا مطالبہ کیا جس پر طالب علم نے اپنی رقمی مجبوری کا اظہار کیا پھر بھی کیاشیئر نے انکار کیا جس کے باعث طالب علم نے محکمہ انسداد رشوت ستانی، ناندیڑ دفتر سے رابطہ قائم کرکے درخواست داخل کی۔ اے سی بی کے عہدیداران نے درخواست گذار کی درخواست کی تفصیل سے تفتیش کی تو موصوف کو قصوروار پایا ہے چنانچہ جب طالب علم سے کیاشیئر ملزم شیخ غنی حسین ساکن راہول نگر ضلع پربھنی کو 500 روپئے نقد رقم قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں 20 اگست کی دوپہر گرفتار کرلیا۔ اے سی بی کے انسپکٹر پولیس اشوک گیتے کی شکایت پر وزیرآباد پولیس اسٹیشن میں شکایت داخل کی گئی ہے۔ مزید تحقیقات ڈی ایس پی سنجئے لاٹکر، ایس ڈی پی او، سنجئے کلکٹر کی نگرانی میں پی آئی اشوک گیتے، کپل شیلکے اور دیگر جمعداران پولیس کررہے ہیں۔ ذی الحجہ قربانی کا متبرک مہینہ اور وہ بھی میڈیکل کالج کے ایک غریب و مستحق طالب علم کو ملنے والی معمولی اسکالرشپ (الاؤنس) جو وقت پر تو کبھی نہیں ملتا اور اگر حکومت سے آتا بھی ہے تو اس کی حصول کیلئے رشوت دینا پڑ رہا ہے جو کہ لمحہ فکر ہے۔